نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر اور جھار کھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں رائے دہندوں نے حکمرانی کی باگ ڈور بر قرار رکھنے کے لیے اپنے اپنے حکمران اتحاد کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔
مہاراشٹر میں حکمراں مہاوتی نے زبردست جیت درج کی ہے ، جب کہ جھار کھنڈ میں ، جھار کھنڈ مکتی
مورچہ ( جے ایم ایم) اور کانگریس کی قیادت میں انڈیا گروپ کو تقریباً دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ مہاراشٹر میں ، کانگریس، این سی پی ( شرد پوار) اور شیو سینا ( یوبی ٹی) کے اتحاد نے لوک سبھا کی کامیابی کے بعد ریاست میں اقتدار میں واپسی کا خواب دیکھا تھا، لیکن ان کا اتحاد تقریباً 50 سیٹوں پر رہ گیا ہے۔