حیدرآباد، 18 اکتوبر (یو این آئی)دسہرہ تہوار اپنے آبائی مقامات پر منانے کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد واپس ہونے کے سبب متحدہ نلگنڈہ ضلع میں تمام شاہراہوں پر بڑے پیمانہ پر گاڑیاں دیکھی گئیں جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوگئی۔
ہر سال دسہرہ تہوار اپنے آبائی
مقامات پر منانے کیلئے حیدرآباد میں رہنے والوں کی بڑی تعداد پڑوسی ریاست آندھراپردیش جاتی ہے۔
ان کی حیدرآباد واپسی کے نتیجہ میں پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے اضلاع کرشنا، گنٹور کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے ضلع کھمم سے چوٹ اُپل منڈل پتنگی ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام دیکھی گئی۔