حیدرآبادیکم دسمبر(یواین آئی)حیدرآباد کے تاریخی،تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ اُسے عالمی سطح پر نمایاں کرنے اور دنیا کے مختلف ممالک سے حیدرآباد آنے والے سیاحوں کو اس ورثہ سے متعلق معلومات کی فراہمی کے عزائم کے ساتھ آغاخاں ٹرسٹ فار کلچر نے حکومت تلنگانہ اور قلی قطب شاہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
جس
کے تحت قطب شاہی ہیریٹیج پارک میں واقع 500سالہ قدیم تاریخی عمارتوں کی عظمت کو بحال کرنے اس کے باغات کو دوبارہ سرسبز و شاداب کرنے کے پراجکٹ کی تکمیل کی جائے گی۔
یہی نہیں بلکہ قطب شاہی ہیریٹیج پارک میں انڈرگراؤنڈ میوزیم بھی قائم کیا جارہا ہے جس میں وہ تمام تاریخی نوعیت کی نوادرات کو سیاحوں، اسکالرس کے علاوہ شوقین افراد کے لئے نمائش کی جائے گی۔