حیدرآباد،8 فروری(ذرائع) حیدرآباد میں مشہور چارمینار کے قریب تاریخی مقام سردار محل کی بحالی کے لیے کام شروع ہوگیا ہے۔
اربن ڈیولپمنٹ کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے چہارشنبہ کو کہا کہ بحالی کے کام
کے حصے کے طور پر ایک آرٹ اسٹوڈیو، ایک متحرک ثقافتی مرکز اور ایک چھوٹا کیفے سامنے آئے گا-
عہدیدار نے کہا کہ کام کا آغاز کلاکرتی آرٹ گیلری اور قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (QQSUDA) کے ساتھ سہ فریقی معاہدے میں ہوا ہے۔