نئی دہلی، 4 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جب تک کسی جرم میں سزا کے ثبوت مضبوط نہیں ہوتے، تب تک ملک میں امن و امان اور ملک کی داخلی سلامتی کو بحال اور مضبوط کرنا ممکن نہیں ہے۔
لوک سبھا میں پیر کے روز مسٹر شاہ نے کریمنل پروسیجر (شناخت) بل 2022 کو زیر غور اور منظوری کے لئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی شناخت کے ایکٹ 1920 کو منسوخ کرکے تبدیل کیا گیا یہ بل وقت اور سائنس کے نقطہ نظر سے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور ثابت کرنے کے لئے
عدالتوں کو جس طرح کے نتائج چاہئے، انہیں دستیاب کرانے اور قانون کو نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طاقت بڑھانے میں بل آج کے وقت کا تقاضہ ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ اس بل سے قصور ثابت کرنے کی تصدیق میں بہت بڑا اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ا پوزیشن نے فرد کی پرائیویسی اور انسانی حقوق کے مسائل کے حوالے سے اس بل پر سوالیہ نشان لگائے ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کے تحفظات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے، اس سمت میں حکومت ایک قیدی ماڈل تیار کر رہی ہے‘‘۔