the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
رائے بریلی، 17 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر اتر پردیش کے عوام کو دقت،قلت اور ذلت کا سامنا کرنے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی اپنے اتحادی پارٹیوں کے ساتھ امیٹھی اور رائے بریلی سمیت ریاست کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی اور مکمل اکثریت کی حکومت بنائیں گی کانگریس کے گڑھ میں وجے رتھ یاترا سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نےکہا کہ کانگریس اور ایس پی احترام اور شائستگی کے باعث ایک دوسرے کو لوک سبھا کی نشستیں دے رہے ہیں، لیکن یہ اسمبلی کا الیکشن ہے، جسے ایس پی ہمیشہ پوری طاقت سے لڑتی آئی ہے اور یہاں ایس پی کو بڑی جیت ملی ہے اور



سماجوادی پارٹی اس بار بھی یہ اپیل کرنے نکلی ہے کہ یہاں کے عوام ایس پی کے امیدواروں کو سو فیصد سیٹوں پر فتح سے ہمکنار کروائیں۔
پرگتیشیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی) کے ساتھ سیٹ کی تقسیم کی بابت سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اس بار سیٹوں پر بات چیت کے بعد ہی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ کس کو کون سی سیٹ ملے گی اس پر بحث ہونے کے بعد ہی اتحاد کا اعلان کیا گیا۔ ان کی کوشش علاقائی پارٹیوں کو ساتھ لانے کی رہی ہے اور اسی سلسلے میں پی ایس پی کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھیں بھی اتحاد میں جگہ دی گئی ہے۔ ان کی ایک علاقائی پارٹی بھی ہے۔ ان کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ جن علاقوں میں پارٹی کا اثر و رسوخ ہے، ان کو اسی حساب سے سیٹیں دی جائیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.