نئی دہلی/22ڈسمبر(ایجنسی) عام آدمی پارٹی نے الکا لامبا سے استعفی لے لیا ہے۔ الکا لامبا کی پارٹی کے ساتھ ابتدائی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ دراصل، دہلی اسمبلی میں راجیو گاندھی سے بھارت رتن واپس لینے کی تجویز پر تنازعہ ہوا تھا جس کے مدنظر الکا لامبا کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ الکا لامبا نے اس تجویز کے پاس ہونے کو لے کر سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شئیر کی تھیں۔
font-size: 18px; text-align: start;">عام آدمی پارٹی نے ایم ایل اے الکا لامبا سے استعفی لے لیا ہے۔ ان کی ابتدائی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ وہیں، ایم ایل اے عہدہ سے بھی الکا کا استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سومناتھ بھارتی کو ترجمان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وہیں، ایم ایل اے جرنیل سنگھ پر بھی پارٹی کے ذریعے کارروائی کی تیاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، راجیو گاندھی کا بھارت رتن واپس لینے کی تجویز سے تینوں لیڈران جڑے ہوئے تھے۔ اس کی وجہ سے ہی ان تینوں پر کارروائی کی گئی ہے۔