the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے آج راجیہ سبھا میں اعتراف کیا کہ ریزرو بینک نے انتخابی بانڈ کے بارے میں کچھ تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ضمنی سوالوں کے جواب میں ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ انتخابی بانڈوں کے معاملے میں اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے شروع سے ہی ریزرو بینک سے بات چیت جاری تھی اور اس نے کچھ سوالات بھی اٹھائے تھے۔ سوال یہ تھا کہ یہ بانڈ کون جاری کرے گا۔ بعد میں یہ معلوم ہونے پر کہ یہ بانڈز اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کیے جائیں گے ، ریزرو بینک کی سنٹرل بورڈ کمیٹی نے اپنی میٹنگ میں اس کے لئے بالواسطہ رضامندی دے دی تھی۔
سنٹرل کمیٹی کی آخری میٹنگ میں 11 اکتوبر کو کہا گیا



تھا ،’’گزشتہ 27 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق بینک کے ذریعہ لکھے گئے خط کے بعد حکومت کے ساتھ انتظامیہ کے تبادلہ خیال پر چیئرمین نے الیکشن بانڈزکے سلسلے میں کمیٹی کو آگاہ کیا تھا ۔ کمیٹی نے شیٹ کی شکل میں انتخابی بانڈز کو جاری نہ کرنے کے بینک کے فیصلے کی حمایت کی تھی اور تبصرہ کیا تھا کہ اگر حکومت ایس بی آئی کے ذریعے شیٹ کی شکل میں انتخابی بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ، بینک کو چاہئے کہ حکومت کو ایساکرنے دے ‘‘۔
ایک اور سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی بانڈوں کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور ان کی معلومات صرف قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں عدالت کے حکم پر دی جاسکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.