حیدرآباد، 23 جون (یو این آئی) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے ” اکیسویں صدی کی مہارتیں“ کے موضوع پر مبنی ایک روزہ تربیتی پروگرام کا کل مانو سی ٹی ای ،اورنگ آباد میں ا نعقاد عمل میں لا یا گیا۔
اس پروگرام کے
افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر شیخ کلیم الدین، ڈائرکٹر ریجنل اکیڈیمک اتھاریٹی، اور نگ آباد نے کہا کہ اردو ذریعہ تعلیم کے مدارس میں مختلف نو عیت کے مسائل کا سامنا ہے۔
ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیقی کام ہونا چاہیے تاکہ حکومت کو ایک مستحکم پالیسی پیش کی جاسکے۔