حیدرآباد۔ 17اپریل (یو این آئی) تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹیوں میں تحقیق اہم ہے تاکہ زراعت کو پائیدار اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا
بنایاجائے۔
انہوں نے زراعت کی روایتی معلومات اور عصری ٹکنالوجی کو ملانے کی ضرورت ظاہر کی تاکہ زراعت کو دیرپا بنایاجائے اور آنے والی نسلوں کے لئے غذائی سلامتی کو یقینی بنایاجائے۔