نئی دہلی، 12 جون (ایجنسی) اروناچل پردیش میں نو دن پہلے حادثے کا شکار ہونے والے فضائیہ کے کارگو طیارہ اے این -32 کے ملبے کا پتہ چلنے کے بعد ریسکیو آپریشن میں مصروف ٹیموں میں سے ایک ٹیم آج شام جائے حادثہ پرپہنچ گئی جبکہ دیگر ٹیمیں ابھی اس طرف بڑھ
رہی ہیں۔
طیارہ کے ملبے کا پتہ چلنے کے بعد ایئر فورس اب پوری قوت کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔
فضائیہ کے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر اور فوج کے پولر ہیلی کاپٹر کی مدد سے 15 لوگوں کو الگ الگ ٹیموں میں جائے حادثہ کے نزدیک اتارا گیا تھا۔