نئی دہلی، 19مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت نے جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ سے سوشل نیٹورکنگ سائٹ وہاٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی نافذ کرنے سے روکنے کی درخواست کی۔
مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ میں
اس سلسلہ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران یہ درخواست کی۔
الیکٹرونک اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی مرکزی وزارت نے عدالت سے کہاکہ وہاٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی ہندستانی قوانین کے برعکس ہے۔