the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 7 اگست ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی علامات ، اس کی جانچ ، نظم و نسق ، علاج اور علاج و معالجے کے نتائج کے اعداد وشمار اکٹھا کرکے کووڈ 19 کی نیشنل کلینیکل رجسٹری ( این سی آر سی ) تیار کی جا رہی ہے ۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اس رجسٹری میں حصہ لینے لئے کووڈ کے وقف اسپتالوں اورہیلتھ سینٹروں سے لیٹر آف انٹینٹ
بھیجنے کو کہا ہے ۔
آئی سی ایم آر نے جمعرات کی شب کو یہ اطلاع دی کہ کووڈ -19 کی نیشنل کنیلیکل رجسٹری تیار کرنے کے لئے وقف شدہ کووڈ اسپتالوں او کووڈ ہیلتھ سنٹروں کو لیٹر آف انٹینٹ بھیجنے کے لئے مدعو کیا گیا



ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود ، آئی سی ایم آر اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) ، نئی دہلی نے مل کر این سی آر سی بنانے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ اس کے استعمال سے مریضوں کے انتظامات کی مکمل حکمت عملی تیار کی جاسکے، بیماری کی سنگینی اور اس کے علاج کے لئے پہلے اندازہ لگایا جا سکے ۔
آئی سی ایم آر نے کہا کہ کووڈ وقف اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹر اعداد وشمار جمع کرنے کے لئے پرائمری سائٹ کے طور پر کام کریں گے۔ ان تمام سائٹس کی ملک بھر کے 15 میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نگرانی کریں گے ۔ قومی سطح کے یہ 15 انسٹی ٹیوٹ رجسٹری کو تیار کرنے میں تعاون کریں گے۔
جاری ۔ ک ج

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.