ممبئی 24 مارچ (یو این آئی) ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ممبئی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو ٹی آر پی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کرنے یا پھر ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی کا فیصلہ کرنے سے قبل تین دنوں کی پیشگی نوٹس جاری کریں اور پھر اسے گرفتار کریں نیز وہ بھی اس صورت میں ہی کیا جاسکتاہے جب دوران تحقیقات پولیس کو انکے خلاف کوئ ٹھوس ثبوت دستیاب ہوا ہو ۔
ہائ کورٹ نے یہ فیصلہ گوسوامی کی جانب سے ٹی آر پی گھوٹالہ معاملے میں ممبئی پولیس کی جانب سے کی
جانے والی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی عرضداشت کی سماعت کے دوران دیا جسے آج عدالت نے دونوں فریقین کی ابتدائ بحث کے اختتام کے بعد سماعت کے لئے قبول کر لیا -
جسٹس ایس ایس شندے اور منیش پٹیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ درخواست گزار گوسوامی کے خلاف کاروائ سے قبل اگر ممبئ پولیس نوٹس جاری کرتی ہے تو عرض گزار کو اسکے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لئے آزاد ہے
دوران سماعت عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ "درخواست گزار (ارنب گوسوامی) کی طرف سے پولیس کے خلاف سنگین خرابیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔