حیدرآباد 3اگست(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں حلقہ جات اسمبلی کی تنظیم نو کے مسئلہ پر مرکزی حکومت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سال 2031کے بعد اے پی اور تلنگانہ میں اسمبلی حلقہ جات کی تنظیم نو کا کام کیاجائے گا۔
اس سلسلہ میں کانگریس کے رکن
لوک سبھا ریونت ریڈی جو تلنگانہ کانگریس کے صدر بھی ہیں کی جانب سے ایوان میں پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے دیا۔
اس جواب میں کہاگیا کہ 2026کی آبادی کی بنیاد اوردستور کے مجاز اختیار کی بنیاد پر حلقہ جات کی تنظیم نو کا کام کیا جائے گا۔