حیدرآباد23جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے وزیرٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کو ہدایت دی ہے کہ خواتین کے لئے بنائی گئی ویمن بائیو ٹائلٹ بسوں کے گلابی رنگ کو نکال دیاجائے۔
وزیراعلی نے اس خصوص میں وزیر
موصوف کو فون کیا اور ہدایت دی کہ ان بسوں میں گلابی رنگ نہ رہنے پائے جس کے فوری بعد وزیرٹرانسپورٹ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ان بسوں سے گلابی رنگ نکال دیں۔
کھمم کے ایس آربی جی این آرکالج میدان میں یہ بسیں ٹہرائی گئی تھیں۔