حیدرآباد14فروری(یواین آئی)کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کے خلاف آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواسرما کے ریمارکس کو نامناسب قراردیتے ہوئے تلنگانہ کانگریس کی جانب سے برہمی کااظہار کیاگیا۔
اس مسئلہ پر آج پارٹی یونٹ نے ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں
آسام کے وزیراعلی کے خلاف فوجداری معاملات درج کروانے کیلئے شکایات کی۔
صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور پارٹی کے سینئر لیڈران محمد علی شبیر، انجن کمار یادو اور دوسروں نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں شخصی طور پر پہنچ کربسوا کے خلاف شکایت درج کرائی۔