حیدرآباد20نومبر(یواین آئی)آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے رکن اسمبلی بالاکرشنا نے گذشتہ روز حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی کی جانب سے تلگودیشم کے صدرو سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی
اہلیہ کے بارے میں مبینہ نامناسب ریمارکس کی مذمت کی ہے۔
بالاکرشنا، چندرابابو کے برادارنسبتی ہیں۔
انہوں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیاست کی بحث میں خواتین کو گھسیٹنے پر وائی ایس آرکانگریس کے ارکان اسمبلی کو انتباہ دیا۔