: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،22جولائی (یو این آئی)تمام مذاہب میں بچپن کی شادی اور سماجی تصورات میں نمایاں تبدیلی لانے کے لیے9 مذاہب کے مذہبی رہنماوں نے بچوں کی شادی سے پاک ہندوستان بنانے کا عہد کیا یہ مذہبی رہنما چائلڈ میرج فری انڈیا کے اتحادی پارٹنر انڈیا
چائلڈ پروٹیکشن کی جانب سے بچوں کی شادی کے خلاف بین مذاہب مکالمے کے لیے جمع ہوئے تھے پروگرام میں موجود مذہبی رہنماوں نے متفقہ طور پر کہا کہ کوئی بھی مذہب کم عمری کی شادی کی حمایت نہیں کرتا اس لیے کسی مذہبی رہنما یا پادری کو بچوں کی شادی نہیں کرنی چاہیے۔