حیدرآباد 22جولائی (یواین آئی)تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے 16شدید بارش سے متاثرہ اضلاع میں کسی بھی قسم کے جانی یا پھر مالی نقصان کو روکنے کیلئے جنگی خطوط پر بچاو اقدامات
کریں۔
مسٹرکمار نے پیشرو عادل آباد، کھمم، کریم نگر اور ورنگل کے 16شدید بارش سے متاثرہ اضلاع کے کلکٹرس، ایس پیز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی اور ان اضلاع میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چیف سکریٹری نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ صورتحال پر قریبی نظررکھیں۔