نئی دہلی/14ڈسمبر(ایجنسی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ اب تک ایک ہزار سے زیادہ خواتین ' محرم' کے بغیر حج کے لئے درخواستیں داخل کرچکی ہیں۔
انہوں
نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں 'محرم' کے بغیر مسلم خواتین کو سفر حج کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلے کا ملک بھر میں خیر مقدم کیا گیا ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں مسٹر مودی کی قیادت والی حکومت کا ایک اور انتہائی قدم ہے۔
وہ یہاں پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے پورٹل کا اجراء کررہے تھے۔