کانپور:06فروری(یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن سیاسی پارٹیاں گذشتہ 6سالوں سے ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول ہیں۔
آج کانپور میں مرکزی بجٹ 2021۔22 کے ضمن میں سیمینار اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ ایسے سازشی سپاری کا ملکی عوام کے عزائم نے وقت وقت پر سبق سکھایا ہے۔ ایسے سازشی شاطروں کے مرجھائے چہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کے سبھی کوششوں کو عوام نے نظرانداز کردیا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ کبھی نام نہاد منھ بھرائی پر ہنگامہ تو کبھی
سرجیکل اسٹرائیک پر سوال تو کبھی سی اے اے پر پروپیگنڈہ تو کبھی کورونا بحران میں عوامی صحت کے لئے کئے گئے اقدامات پر انہیں گمراہ کرنے کی کوشش اور اب زرعی قوانین پر’گمراہ گینگ‘کچھ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کرملک کو بدنام کرنے اور کسانوں کے مفاد کااغوا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے تمام تر سیاسی ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے سال ل2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی اور این ڈی اے پر اعتماد کا اظہار کیا اور سادہ اکثریت سے حکومت بنی۔2019 میں دوبارہ اس سے بڑھ کر اکثریت سے نوازہ۔ اس دوران ہوئے اسمبلی، پنچایت و مقامی انتخابات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر مہر لگائی ہے۔