the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) گلوان وادی میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے والی کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی پر بدھ کے روز بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک مسترد کیا گیا خاندان پوری اپوزیشن کی آواز کیسے ہوسکتا ہے۔
مسٹر نڈا نے آج کئی ٹوئٹ کرکے کانگریس پر زور دار حملے کئے۔ انہوں نے لکھا ’’ایک مسترد کیا گیا خاندان پوری اپوزیشن کے برابر نہیں ہے۔ ایک کنبہ کا مفاد ملک کا مفاد نہیں ہے۔ آج ملک متحد ہے اور ہمارے مسلح دستوں کی حمایت کررہا ہے۔ یہ اتحاد اور



یکجہتی کا وقت ہے‘‘۔
وزیراعظم کے ساتھ چین کے معاملے پر 19 جون کو ہوئی کل جماعتی میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے ایک دیگر ٹوئٹ میں بی جے پی صدر نے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے سوال پوچھنا۔ کل جماعتی میٹنگ میں صحت مند بحث ہوئی تھی۔ میٹنگ میں کئی اپوزیشن لیڈروں نے قیمتی مشورے دیئے اور مرکزی حکومت کے ساتھ اس معمالے پر آگے کے اقدامات کے لئے پوری حمایت دی۔ صرف ایک کنبہ الگ رہا۔
انہوں نے کہا کہ ’’ایک کنبہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہم نے ملک کی ہزاروں کلومیٹر زمین گنوا دی۔ سیاچن گلیشیئر تقریباً لا گیا اور ابھی بہت کچھ ۔۔۔۔ اس لئے کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ملک نے انہیں مسترد کردیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.