نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے وزیر نتن گڑکری نے جمعرات کو کہا کہ ہاتھی۔ انسان کے ٹکراؤ کو روکنے والے ری ہیب پروجیکٹ کو پورے ملک میں دہرایا جائے گا۔
مسٹر گڈکری نے ری ہیب پروجیکٹ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انسان۔ ہاتھی کی باہمی ٹکراؤ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ہاتھی کو روکنے کے لئے شہد کی مکھیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھیوں سے متاثر سبھی ریاستوں میں پروجیکٹ کی نقل
تیار کی جائے گی۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ پروجیکٹ کے کوڈاگو میں ہاتھیوں کے آمد کو انسانی علاقوں میں روکنے کے لئے بہت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ میں بڑی صلاحیت ہے اور اسے جلد ہی سبھی ریاستوں میں دہرایا جائے گا جو مغربی بنگال، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، آسام، تمل ناڈو اور کیرلا جیسے ہاتھیوں کے حملوں سے متاثر ہیں۔ انہوں نے ملک بھر میں پروجیکٹ کے موثر نفاذ کے لئے زرعی اور ماحولیات اور جنگلات کی وزارت کی شراکت داری پر بھی زور دیا۔