: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 23 ستمبر (یو این آئی) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بھدوری کی جانب سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر صدمہ اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز
کونسل کے کویتا نے لوک سبھا اسپیکر اوم بر لا پر زور دیا کہ وہ اس معاملہ پر سخت کارروائی کرے۔ دانش علی کے خلاف بھدوری کے ریمارکس پر شدید برہمی دیکھی جارہی ہے۔ اسپیکر اوم بر لانے اس طرح کے رویہ کے اعادہ پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا تھا۔