اقوام متحدہ، 2 جولائی (اسپوتنک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے تمام ممبر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی جنگ بندی پر عمل درآمد کے مقصد تک پہنچنے کے لئے کوششیں تیز کریں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
ترجمان نے کہا ’’سکریٹری جنرل نے ہر رکن ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی امن کے لئے اپنے اپنے اثر و رسوخ والے علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے کوششیں تیز کریں‘‘۔
اس سے قبل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں تمام ممالک سے عالمی جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ یہ کورونا وائرس (کوڈ 19) کی وبا کے خلاف جاری لڑائی پر توجہ مرکوز کرنے کے نظریہ سے کیا
گیا ہے۔
قرارداد کے مطابق، سلامتی کونسل نے دنیا بھر میں مسلح جدو جہد سے جڑے سبھی فریقوں سے انسانی بنیاد پر فوری اثر سے کم سے کم 90 دنوں کے لئے عالمی جنگ بندی نافذ کرنے اپیل کی ہے۔ سلامتی کونسل نے کہا کہ اس مشکل وقت کے دوران کووڈ 19 کے خلاف جاری لڑائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اس تجویز میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل اسلامی اسٹیٹ ، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کے علاوہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
یہ تجویز فرانس اور تیونس کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔ کوڈ - 19 پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کردار کے بارے میں امریکہ اور چین کے مابین معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ تجویز اپریل سے زیر التوا ہے۔
اسپوتنک۔ این یو۔