: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 24 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 96.61 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں گراوٹ بڑھ کر 2.08 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنا بدھ کے روز 64 لاکھ 89 ہزار 599 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 30 کروڑ 16 لاکھ 26 ہزار 28 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری
کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 54،069 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82 ہزار 778 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 68 ہزار 885 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 90 لاکھ 63 ہزار 740 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 16،137 سے گھٹ کر 6 لاکھ 27 ہزار 57 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1321 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 91 ہزار 981 ہوگئی ہے۔