نئی دہلی ، 4 اپریل (یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے پارلیمنٹ میں آج ختم ہونے والے بجٹ اجلاس میں وقف (ترمیمی) بل پر دونوں ایوانوں میں ریکار ڈ وقت
تک ہونے والی بحث کو تاریخی قرار دیا اور اس میں تمام سیاسی جماعتوں کے
ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بغیر کسی التوا اور ہنگامے کے اس میں شرکت کی مسٹر ر جیجو نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منعقد ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ وقف (ترمیمی) بل پر لوک سبھا میں 14 گھنٹے اور راجیہ سبھا میں تقریباً 17 گھنٹے تک بحث ہوئی۔