نئی دہلی، 25 اگست (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس وبا کی بڑھتی ہوئی شدت سے ملک میں پہلی بار ایک ہی دن میں 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے مقابلہ میں وائرس متاثرین کے نئے کیسزکی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں چھ ہزار سے زائد کی کمی آئی ہے منگل کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 66،550 افراد نے کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کی ، جس سےصحت مند افراد کی
مجموعی تعداد 24،04،585 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے 60،975 نئے کیسز کی رپورٹ ہونے سے فعال کیسز کی تعداد میں 6،423 عدد مریضوں کی کمی ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 31،67،324 ہوچکی ہے اور فعال کیسز 7،04،348 تک پہنچ چکے ہیں۔
ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 848 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 58،390 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعدادکی شرح 22.24 فیصد،وبا سے شفایابی کی شرح 75.92 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔