the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،4جولائی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہاہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22،771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6.48 لاکھ ہوچکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سےہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22،771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6،48،315 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے 442 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18،655 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران 14،335 مریض شفایاب ہوئے ہیں اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 3،94،227 مریض اس وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2،35،433 فعال کیسز



موجود ہیں۔
ملک میں کورونا وائر سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6،364 کیسز اور 198 اموات کی اطلاعات ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،92،990 اور مرنے والوں کی تعداد 8،376 ہوگئی ہے۔ ریاست میں1،04،687 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرے نمبرپرتامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کو عبور کرچکی ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4،329 کیسز سے بڑھ کر مجموعی تعداد 102،721 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں ریاست میں 64 افراد لقمہ اجل ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر ریاست میں اب تک ، 1،385 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 58،378 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.