حیدرآباد 17 فروری (یو این آئی) سکندر آباد ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ تعمیر تمام مسافروں کے لئے جدید ترین سہولیات ، ٹکنالوجی اور ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم
کرنے کے مقصد سے کی جارہی ہے۔
تقریباً 720 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے، آئندہ 40 سالوں تک مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ایر پورٹ کی طرز پر تعمیر نو کا کام جاری ہے۔