: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ کالجیم نے اڑیسہ، کرناٹک اور جموں و کشمیر ہائی کورٹس کے چیف ججوں کی تقرری کی سفارش کی ہے چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی والی اس کالجیم کی 28 ستمبر کو
ہونے والی میٹنگ میں تقرری کے علاوہ کئی ہائی کورٹس کے ججوں کے تبادلوں کی سفارش کرنے سے متعلق فیصلہ کیاگیا پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جسونت سنگھ کو اڑیسہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔