اٹاوہ، 26 نومبر (یو این آئی) اتر پردیش میں سیاست کے دو اہم حریف سمجھی جانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے درمیان اگرچہ بہت سے نظریاتی اختلافات ہوں، لیکن بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس پی کے اہم قومی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کی تعریف کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
پرو فیسر
یادو کی زندگی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر امت شاہ نے ڈاکٹر دیوی پرساد دویدی، پُشپیش پنت اور ڈاکٹر وید پرتاپ ویدک کی کتاب ’راجنیتی کے اس پار: سنگھرش اور سنکلپ کی ہیرک یاترا‘ میں اپنے پیغام میں کہا کہ رام گوپال یادو ایک کھرے سوشلسٹ ہیں۔
ان کے وسیع اور واضح نقطہ نظر، صاف گوئی اور سوشلسٹ نظریہ پر ان کےاذعان کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک قومی رہنما ہیں۔