: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن پارٹی ریاست کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے۔
عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا لکڑ نے آج پر یس کا نفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہریانہ انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے کانگریس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، اس لیے اس پر کچھ کہنا درست نہیں ہے۔ پارٹی ہریانہ میں مسلسل کام کر رہی ہے اور
آج بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کی ہریانہ میں میٹنگ ہے۔ ہم ریاست کی 90 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ آخری پانچ دنوں میں محنت نہیں کرنے والے بلکہ وہاں تنظیمی کام پہلے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے سشیل گپتا نے کروکشیتر سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا اور پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے اور بہت کم فرق سے الیکشن ہارے تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمیں پر ہماری تنظیم کتنی مضبوط ہے۔