the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 7 فروری (ایجنسی) ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی )نے عالمی مطالبہ میں سستی اور تجارتی شعبے میں دئے جانے والے قرض کے محدود دائرے کے پیش نظر نے موجودہ مالیاتی سال کے لئے ترقی کی شرح کا اندازہ 7.4 فی صد سے کم کرکے 7.2 فیصد کر دیا ہے۔

بینک کی مونیٹری پالیسی کمیٹی موجودہ مالی سال کی چھٹی اور آخری دو ماہی میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے دسمبر کی میٹنگ کے بعد آئندہ 31 مارچ 2018-19 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 7.4 فی صد رہنے کی بات کہی گئی تھی لیکں مرکزی اعداد و شمار کے دفتر نے موجودہ مالی سال میں ترقی کی شرح 7.2 فیصد رہنے کی بات کہی ہے۔



لہذا، بینک نے بھی 7.2 فیصد تک کم کر دیا ہے۔

سنٹرل بینک نے کہا ہے کہ تجارتی شعبے کے لئے مجموعی طور پر کل قرض بڑھانے اور مجموعی طور پر مالی بہاؤ مضبوط ہے، لیکن اس کا دائرہ اب بھی تک وسیع نہیں ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قیمتوں میں کمی کے باوجو عالمی مانگ میں سستی بحران پیدا کرسکتی ہے ۔ تجارتی جنگ اور اس کے ساتھ منسلک غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی ترقی کی رفتار بھی سست ہے۔ اس نے کہا کہ "ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئےمالی سال ، 2019-20 کی پہلی چھ ماہی کے لئے بھی ترقی کی شرح 7.5 فیصد سے کم کردیا گیا ہے۔ اب یہ تخمینہ 7.2 سے 7.4 فی صد کاہے۔ آئندہ مالی سال کے تیسرے سہ ماہی کے لئے، آر بی آئی نے پہلی بار ترقی کی شرح کا اندازہ جاری کرتےہوئے اس کے 7.5 فیصد رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پورے مالی سال میں ترقی کی شرح 7.4 فی صد رہنے کی بات کہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.