حیدرآباد23اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی کانگریس سربراہ ریونت ریڈی نے حضورآباد اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار ای راجندر سے شہرحیدرآباد کی ہوٹل گولکنڈہ ریزاٹس میں خفیہ ملاقات کی۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ
حضورآباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں کانگریس اور بی جے پی نے خفیہ مفاہمت کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کانگریس کے کمزور امیدواروں کی وجہ سے ہی بی جے پی تلنگانہ میں پارلیمنٹ کی نشستوں پر کامیاب ہوسکی اور موجودہ طورپر کانگریس وبی جے پی کے مشترکہ امیدوار کے طورپر ای راجندر مقابلہ کررہے ہیں۔