the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/ 1 اگسٹ (ایجنسی) حکومت نے آج لوک سبھا میں کہا کہ سوشل میڈیا کو غلط معلومات دینے کی آزادی نہیں ہے اور اسے دہشت گردی جیسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والا پلیٹ فارم نہیں بننے دیا جا سکتا۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اطلاعات و ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نےوقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی سوشل میڈیا کو گمراہ کرنے، غلط فہمی پھیلانے اور غلط معلومات دینے والے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔سوشل میڈیا کےمالکان کو خود یہ دیکھناہوگا کہ ان کے پلیٹ فارم سے کوئی غلط چیز نشر نہ ہو۔ انہیں دہشت گردی یاملک کوتوڑنےجیسی سرگرمیاں پھیلانے کی آزادی نہیں



ہے۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ آج اعداد و شمار(ڈیٹا) کا نیا طول و عرض دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کے متوازن استعمال کی ضرورت ہے۔ ڈیٹا کا متوازن استعمال کیسے ہو، اس کے لئے حکومت نے ایک سابق جج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کو بہتر بنانے کے لئے ریاستوں سے تجاویز لی جائيں گی اور اس سلسلے میں وہ جلد ہی وزرائےاعلی اور تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھنےوالے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی سوشل میڈیا کوہندوستان کی شفاف انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ پرسنل ڈیٹا لیک ہونے کی میڈیا رپورٹ پر فیس بک اور کیمبرج اینالیٹكا کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.