حیدرآباد20جولائی(یواین آئی) طویل عرصہ سے زیرالتوا مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ بھرمیں راشن ڈیلرس نے آج سے ہڑتال شروع کردی اور ان کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے ردعمل ملنے تک ضروری اشیا کی تقسیم کو معطل کرنے کا مطالبہ
کیا۔
بیشتر صارفین جو راشن کی دکانات راشن حاصل کرنے کے لئے گئے تھے کو واپس لوٹنا پڑا۔
ایسوسی ایشن کے صدر ایم وینکٹ راو نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ڈیلرس کو انشورنس کی سہولت فراہم کرے اور ان کی شناخت کورونا سے لڑنے والوں کے طورپر کی جانی چاہئے۔