حیدرآباد،30جون(یواین آئی)تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے ریاست کے تمام اہل افراد کو راشن کارڈس جاری کرنے کامطالبہ کیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں سے ریاستی
حکومت کی جانب سے راشن کارڈس کی عدم اجرائی کے نتیجہ میں عوام کومشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔
حکومت کے اس ماہ کے اواخر تک راشن کارڈس جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم ہنوز راشن کارڈس جاری نہیں کئے گئے۔