the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 4 جون (یو این آئی) ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ سے زیادہ کورونا سے متاثرہ افراد صحت مند ہوئے، جس کی وجہ سے 77 ہزار سے زیادہ سرگرم معاملات کم ہوئے اور اس کی شرح چھ فیصد سے نیچے آگئی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو 28 لاکھ 75 ہزار 286 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 22 کروڑ 41 لاکھ 09 ہزار 448 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 132364 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 85 لاکھ 41 ہزار 986 ہوگئی۔ اس دوران دو لاکھ 11 ہزار 499 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار 350



افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال کیسز 77 ہزار 420 سے کم ہوکر 16 لاکھ 35 ہزار 993 پر آگئے ہیں اور اس کی شرح 5.73 فیصد ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2713 مریضوں کی موت ہوئی اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 40 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 93.08 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح فی الحال 1.19 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 11031 کم ہو کر 207813 پر آگئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 25617 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا سے نجات ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5486206 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 643 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 97394 ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.