نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) ملک میں کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے کل 13154 معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 9195 تھی مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 961 لوگ اومیکرون سے متاثر
پائے گئے ہیں، جن میں دہلی میں سب سے زیادہ 263، مہاراشٹر میں 252 اور گجرات میں 97 معاملے ہیں اس کے علاوہ 22 ریاستوں میں 961 لوگ اومیکرون سے متاثر ہوئے ہیں۔
ان میں سے 320 انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 63 لاکھ 91 ہزار 282 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔