نئی دہلی، 7 دسمبر (ایجنسی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سلوک کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ان میں سے ایک "تغلق" کی طرح اور دوسرے 'اورنگ زیب' کی طرح سلوک کررہے ہیں۔
کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رنديپ سنگھ سورجےوالا نے جمعہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پانچ ریاستوں کی انتخابی مہم کے دوران مسٹر مودی نے ہمیشہ منفی کردار اختیار کیا اور سیاست میں الفاظ کے استعمال کی روایات کو توڑا ہے۔ انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوگی تھے لیکن اب اقتدار کے لئے " بھوگی" بن گئے ہیں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
مسٹر سورجےوالا نے کہاکہ "مودی جی محمد بن تغلق کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں اور یوگی آدتیہ ناتھ عرف اجے سنگھ بشٹ اورنگزیب کی طرح سلوک کررہے ہیں۔ اس ملک میں طالبانی نظام چلے گا یا جمہوری عوامی نظام؟"۔
انہوں نے وزیر اعظم پر سیاست کی نفاست، روایات اور شرافت کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں اپنے رویے پر سنجیدگی سے خود احتساب کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نے سیاسی ماحول کو آلودہ کرنے کی کوشش کی اور ایسا کوئی موقع نہیں چھوڑا، جہاں مخالفین کیلئے انہوں نے گالی گلوج اور نازیبا زبان کا استعمال نہیں کیا ہو۔