نئی دہلی/18جنوری(ایجنسی) کانگریس نے ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کے ذریعہ ایک بڑا فوجی ٹھکانہ بنانے کے سلسلے میں آرہی میڈیا رپورٹس اور سیٹیلائٹ تصویروں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو گمراہ کرنے کے بجائے ملک کے عوام کو اصلیت بتانی چاہئے۔
text-align:="" start;"="">کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ سشماسوراج سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں ملک کے عوام کو یہ یقین دہانی کرتے رہے ہیں کہ سرحد پر سب کچھ ٹھیک ہے۔
ڈوکلام سے چینی فوج لوٹ چکی ہے لیکن میڈیا رپورٹ اور سیٹلائٹ سے لی گئی تصویریں بتاتی ہیں کہ ڈوکلام میں چینی فوج نے پھر سے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔