حیدرآباد19اپریل(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے پر شدید نکتہ چینی کی۔
انہوں نے راجنا سرسلہ ضلع کے ایلنتاکونڈا
منڈل مستقر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرراو نے سوال کیا کہ بنڈی سنجے کیا ان دوبرسوں میں کریم نگر کے لئے ایک پیسہ بھی لانے میں کامیاب رہے۔