حیدرآباد، 24/ ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں کورونا ٹسٹنگ موبائل یونٹس اور ایمبولنس گاڑیوں کو”گفٹ اے اسمائل“ پروگرام کے تحت
جھنڈی دکھائی۔
ملکاجگری کے پارٹی انچارج ایم راج شیکھرریڈی کی جانب سے ان ایمبولنس گاڑیوں کا عطیہ دیاگیاہے۔
وزیرموصوف نے عوام کی بہبود پر غورکرتے ہوئے ایمبولنس گاڑیوں کا عطیہ دینے پر وزیر کی ستائش کی۔