حیدرآباد۔ 10مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے وشاکھااسٹیل پلانٹ کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کی نجی کاری کا حال ہی میں مرکزی حکومت نے
بجٹ سیشن کے موقع پر اعلان کیا تھا۔
ایک اور تلگو پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے اس اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے خلاف ضرورت پڑنے پر وہاں جاکر حمایت کرنے کا بھی انہوں نے اعلان کیا۔