حیدرآباد23اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کام سے دل جیتیں۔
راجہ سنگھ نے وزیر بلدی نظم ونسق کو ایک ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان کی بُلٹ گاڑی پر ان کے حلقہ گوشہ محل اور پرانا شہر حیدرآباد کا دورہ کرنے کی خواہش کی تھی اور کہا تھا کہ اس دورہ میں وزیر موصوف کو معلوم ہوجائے گا کہ
ترقی کیسے ہورہی ہے؟بی جے پی کے رکن اسمبلی کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر تارک راما راونے جوابی ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے راجہ سنگھ سے پوچھا کہ وہ پٹرول پمپ کیوں نہیں جاتے تاکہ بڑھتی ہوئی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر عوام کی رائے لی جاسکے۔
انہوں نے ساتھ ہی راجہ سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ گھروں کے قریب ٹہر کر ایل پی جی سلنڈرس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں بھی پوچھیں۔