پٹنہ 11 مارچ ( یواین آئی) بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) نے ایک بار پھر مسٹر رام ناتھ ٹھاکر اور مسٹر ہری ونش کو راجیہ سبھا امیدوار بنایا ہے ۔
جے ڈی یو کے ریاستی صدر وشسٹھ نارائن سنگھ اور قومی جنرل سکریٹری
رام چندر پرساد ( آر سی پی ) سنگھ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں مسٹر ٹھاکر اور مسٹر ہری ونش کو پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا ۔
مسٹر ٹھاکر اور مسٹر ہری ونش کی راجیہ سبھا مدت کار اس سال 09 اپریل کو ختم ہورہی ہے ۔