نئی دہلی،4 اگست(یواین آئی)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھگوان رام کے کردار کو ہندوستانی ثقافت ،فلسفہ،تہذیب کی علامت اور ہندوستانی زمین پر انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام للا کے مندر کا بھومی پوجن پروگرام قومی اتحاد اور بھائی چارے اور ثقافت کا انضمام کا پروگرام ثابت
ہوگا۔
محترمہ واڈرا نے منگل کو یہاں جاری بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا’’آسانی ،ہمت ،قربانی،عزم ،ہمدردی رام نام کا خلاصہ ہےرام سب میں ہیں،رام سب کے ساتھ ہیں ۔
بھگوان رام اور ماں سیتا کے پیغام اور ان کی مہربانی کے ساتھ رام للا کے مندر کا بھومی پوجن کا پروگرام قومی احتاد،بھائی چارے اور ثقافت کے انضمام کا موقع بنے۔