لکھنؤ، 14 اپریل (یواین آئی) ایک نوجوان نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے والے رہنما بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) کےترجمان راکیش ٹکیت کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے وہ
واٹس ایپ پر میسج بھیج کر بد سلوکی اور بیہیودگی کررہاہے۔
بی کے یو کے ممبر کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔